Hakomat ka free bag dyny ka faisla

حکومت کا سرکاری سکولوں کے طلبہ کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ

پشاور(ڈیلی پوائنٹ)کے پی حکومت کا سرکاری سکولوں کے طلبہ کو مفت بیگ دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے. مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے کتابوں کی مفت فراہمی کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیرنٹ ٹیچر کونسل کا سالانہ فنڈ 5 ارب سے بڑھا کر 7 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں