Hakomat ka kisan bank bnanny ka faisla

حکومت پنجاب کا کسان بینک بنانے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)حکومت پنجاب کا کسانوں کو آسان قرضے فراہم کرنے کے لیے کسان بینک بنانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے.وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اب کسانوں کا تنہا نہیں چھوڑیں گے.وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کسان پیکیج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ٹیوب ویل کی سولرائزیشن اور ڈرپ ایریگیشن سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران کاشتکاروں کے لئے تاریخی پیکیج ’’پنجاب کسان بینک ، گرین ٹریکٹر سکیم، ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری، آئل سیڈ پروموشن پروگرام‘‘ کا اعلان کیا گیا، اس موقع پر کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لئے پنجاب کسان بینک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 400 ارب روپے کا کسان پیکیج دیا جا رہا ہے، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کے علاوہ دیگر مراعات اور سہولتیں بھی دیں گے، ہر کاشتکار کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہمارے اولین اہداف میں شامل ہے۔
کاشتکاروں کے لئے ’’سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم‘‘ کی منظوری بھی دی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریکٹر پر محض چھ لاکھ روپے سبسڈی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے چھوٹے ٹریکٹر پر 70 فیصد اور بڑے ٹریکٹر پر 50 فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں