اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے. آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔یاد رہے کہ ایران اسرائیل کی جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے.
