Hakomat nay Sarkari molazmeen ko offer kr di

اعلیٰ کارکردگی دکھاؤاور ترقی پاؤ حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی آفر کردی

(ڈیلی پوائنٹ)حکومت نے سرکاری ملازمین کو آفردی ہے کہ اعلیٰ کارکردگی دکھاؤبدلے میں انعام اور ترقی پاؤ. وفاقی حکومت نے بیورو کریسی کی کار کردگی کو بہتر بنا نے کیلئے نئے معیارات اپنانے اور اعلیٰ کارکردگی والے افسران کو بونس اورترقیاں دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
سر کاری افسروں کی کارکردگی جا نچنے کے نئے نظام میں افسران کی سالانہ رپورٹس( PERS) کو مالی مراعات یعنی بونس و غیرہ اور پروموشن سے منسلک کیا جا ئے گا تاہم افسروں کا انتخاب غیر معمولی کارکردگی ( High Performance) کی بنیاد پر میرٹ پر اور شفاف طریقے سے کیا جا ئے گا، یعنی اعلیٰ کارکردگی دکھاؤ،بونس اورترقیاں پاؤ،اس ریوارڈسسٹم کو متعارف کرانےپرکام شروع کردیاگیا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ایسے اقدام سے ان افسران کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں