اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)رمضان شوگر ملز کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو عدالت نے بری کر دیا ہے. اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا اور عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
یاد رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے رمضان شوگر ملز کے لیے نالے بنانے کا الزام تھا تاہم مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی اپنے بیان سے منحرف ہو گیا تھا۔
