Hania Amir ka dumpal sugary ki wajah say hain

پاکستان کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامرکے ڈمپل سرجری کی وجہ سے ہیں:ڈاکٹر کا دعویٰ

(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت ترین اداکارہ ہانیہ عامرنے بہت کم عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھواہے.اس خوبصورت اداکارہ کے ڈمپل اس کی خوبصورتی کو اور بھی چارچاند لگا دیتے ہیں.حال ہی میں ایک معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی اداکاراؤں کی اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے چہرے پر کی جانے والی پلاسٹک سرجریز کے حوالے سے گفتگو کی۔
ڈاکٹر اریج خالد نےاس پروگرام میں جہاں دوسری اداکاراؤں کی سرجریز کےحوالے سے بات کی وہیں اداکارہ ہانیہ عامر کے چہرے پر ہونے والے سرجریز کےحوالے سے بھی بات کی،کہا ہانیہ نے بھی اپنی خوبصورتی کو پڑھانی کے لیے سرجریزکرائیں ہیں.انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر کے گالوں پر پڑنے والے ڈمپل پلاسٹک سرجری کی وجہ سے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ناک کی سرجری بھی کی گئی ہے، اس کے علاوہ ہونٹوں اور ٹھوڑی کی سرجری بھی کی گئی ہے۔
ڈاکٹر اریج خالد نے مزید کہا کہ گالوں کو لفٹ کرنے اور آئی برو میں بھی تبدیلی کی گئی ہے لیکن ہانیہ عامر کا رنگ قدرتی طور پر گورا ہے اور وہ بہت خوبصورت اداکارہ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں