(ڈیلی پوائنٹ)اداکارہ ہانیہ عامر نے پوڈکاسٹ کرنے کے کتنے پیسے مانگے؟ایک پوڈکاسٹر نے انٹریو کے دوران بتایا کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے مجھ سے پوڈکاسٹ کرنے کے 2میلین یعنی 20لاکھ کا معاوضہ مانگا تھا جو میں نے دینے سے انکار کردیا.
اس پوڈ کاسٹر نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ میں نے ہانیہ عامر کو پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے اور انٹرویو کے لیے دعوت دی تھی۔انہوں نے دوران انٹرویو دعویٰ کیا کہ میں نے آج تک کم از کم 400 سے 500 پوڈکاسٹ ریکارڈ کیے ہیں جن کے لیے میں نے آج تک کسی فنکار کو کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا۔
اس لیے فیصلہ کیا کہ میں ہانیہ عامر کو بھی کوئی پیسہ نہیں دوں گا، یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان اور بھارت میں بہت ہی معروف ہیں ان کے لاکھوں مداح ہیں.

