(ڈیلی پوائنٹ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر نکلے جس کی وجہ سے عدالت نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کردیا گیاہے. حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔
برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔
یاد رہے کہ برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو “ٹیکس ڈیفالٹر” قرار دیا گیا ہے۔

