لاہور( ڈیلی پوائنٹ) پاکستان ڈیلی پوائنٹ کے پروگرام میں آج آپ کو پاکستان کے مشہور لیجنڈری فلم اور ٹی وی ک اداکارخواجہ سلیم کے بارے کچھ جانتے ہیں وہ کیسی زندگی گزار رہے ان کی ہی زبانی ۔
پاکستان ڈیلی پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلیم نے کہا میں ویسا ہی ہوں جیسا آج سے 50 سال پہلے تھا اپنی اولاد ،نواسے ،نواسیوں کے ساتھ زندگی گزار رہا ہوں۔
لیکن جذباتی انداز میں بتایا کہ شوگر کی وجہ سے میرے پاؤں کی دوانگلیاں کاٹ دی گئیں ہیں ،جس وجہ سے بہت تکلیف محسوس ہوتی ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ میرے چاہنے والے اورپروگرام سننے والوں سے درخواست ہےکہ دعاکریں میری بیماری زیادہ بڑھے نہیں ۔
سینئر اداکار خواجہ سلیم نے علاج ومعالجے کے حوالے سے کہا مجھے پیسوں کی ضرورت ہے ،جبکہ میری اولاد میرا خیال تورکھتی ہے انھوں نے مزید کہا کہ میں نے 50 سال ٹی وی ،فلم میں کام کیا اس کمائی میں بھرپورٹیکس بھی دیاتوحکومت کوچاہیے اس ٹیکس میں سے کچھ رقم مجھے واپس کردےتاکہ میری بقیہ زندگی آسانی سے گزر سکے۔