لاہور(ڈیلی پوائنٹ)IG پنجاب کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔ آئی جی پنجاب نے سب سے احسن قدم اٹھا لیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے اعلان کیا ہے کہ تمام لائسنس اب ہرتھانے کے فرنٹ ڈیسک پر بھی بنا یا جائے گا۔
پہلے پنجاب کی عوام صرف مقررکردہ جگہوں پر ہی جاکر ڈرائیورنگ لائسنس بنوا سکتے تھے جہاں عوام کا بے حد رش رہتا تھا لوگوں کو بہت تکلیف سے گزرنا پڑ رہا تھا۔
مگر آئی جی پنجاب نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ہر تھانے میں فرنٹ ڈیسک پر ڈرائیورنگ لائسنس بنا یا جاسکتا ہے۔
آئی جی پنجاب کا ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے حوالے سے احسن اقدام،
اب تھانوں میں بھی فرنٹ ڈیسک پر ڈرائیونگ لرنر لائسنس بنایا جائے گا
— Lahore Traffic Police (@ctplahore) December 6, 2023