اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) پاکستانیوں کیلیے پریشان خبر ہے کہ آئی ایم ایف نے مزید شعبوں پر بھی ٹیکس کا مطالبہ کر دیاہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے ریٹیلرز، ایگریکلچر، رئیل سٹیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کر دیاہے۔
آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، ایگریکلچر، رئیل سٹیٹ پر ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے،ٹیکس کلیکشن میں شارٹ فال ہوا تو ریٹیلرز پر دسمبرکے بعد سے فکسڈ ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔
زرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنے کیلئے سکیم متعارف کرانے کے اختیارات ایف بی آر کے پاس ہیں، آئی ایم ایف نے ایگلریکلچر پرٹیکس کیلئے صوبوں سے مشاورت اور رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس کیلئے انفورسمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے ٹیکس پالیسی میں ترامیم اور ٹیکس خامیاں ختم کرنے کیلئے ایف بی آر کو تجاویزدی ہے،جن سیکٹرز سے ٹیکس وصولی کم ہے وہاں ٹیکس پالیسی موثر بنا کر انفورسمنٹ کرنے کی تجویزدی گئیں۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے اختتام تک ریونیو پروجیکشن رپورٹ آئی ایم ایف کو فراہم کردی،آئی ایم ایف مشن جمعہ تک ریونیو پروجیکشن رپورٹ پر رسپاننس دے گا،ٹیکس پالیسی اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کیلئے قائم ٹاسک فورس پر بھی آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی۔