لاہور(ڈیلی پوائنٹ)20 کرکٹ ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جانا ہے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں اہم اقدام، اولمپک لیجنڈ یوسین بولٹ کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا سفیر مقرر کردیا۔
آٸی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جانا ہے جس کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 3 اولمپک گیمز میں مسلسل گولڈ میڈلز جیتے والے یوسین بولٹ کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز رکھنے والے یوسین بولٹ نے آٸی سی سی کی اس تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیزمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، کرکٹ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی بھرپور سپورٹ کروں گا۔
اولمپک لیجنڈ نے مزید کہا کہ کیریبین جہاں کرکٹ زندگی کا حصہ ہے، اس کھیل نے ہمیشہ ایک خاص مقام رکھا ہے، میرا دل اور میں ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے میچوں میں شرکت کرنے اور عالمی سطح پر کرکٹ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے منتظر ہیں۔