پشاور(ڈیلی پوائنٹ)کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان بھی جلد رہا ہونگے. علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کی رہائی میں اپنے کردار کی تصدیق کی نہ تردید، جب ان سے پوچھا گیا کیا کوئی ڈیل ہوئی تو انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں جعلی مقدمات میں جیل بھیجا گیا تھا، بشریٰ بی بی جیل سے باہر ہیں کیونکہ عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی۔ علی امین نے دعویٰ کیا کہ جلد عمران خان کو بھی جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔
