Imran khan bushra bibi ki zamanat mostrad

توشہ خانہ کیس ٹو میں عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخؤاست مسترد کر دی گئی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخؤاست مسترد کردی گئی ہے جبکہ دونوں پر فرد جرم بھی عائد کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے. توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں