Imran khan ki darkhawast manzor

بچوں سے بات اور میڈیکل چیک اپ کی اجازت عدالت نے عمران خان کو دے دی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)بچوں سے بات کروانے اور میڈیکل چیک اپ کی اجازت عدالت نے عمران خان کو دے دی ہے. عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ اٹھائیس اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دو متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل عثمان گل ریاض نے موقف اپنایا کہ عدالت نے پہلے بھی میڈیکل چیک اپ کے حوالےسے حکم جاری کیا۔ جیل ڈاکٹرز کی موجودگی میں ذاتی معالجین سے چیک اپ کروایا جائے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کا حکم دے دیا جبکہ حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں