لاہور(ڈیلی پوائنٹ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر عمران خان کی حمایت میں کوئی فون کال نہیں کرینگے. عمران خان آخر چاہتے ہیں کیا ہیں نہیں معلوم . لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پہلےبھی پی ٹی آئی نےایسی ہی تاریخیں طے کی تھیں، سوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں میں حقائق نہیں ہوتے۔ کوئی پاکستانی جائزطریقے سے بیرون ملک جاتا ہےتوخوشی ہوتی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کا امریکی حکومت سے اچھا تعلق ہے، آپ بہت جلد اس کے نتائج دیکھیں گے، امریکامیں کافی کانگریس مینزسے ملاقات ہوئی۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ نادراکے ساتھ مل کرپاسپورٹ کے کاؤنٹربنائےجائیں گے، کاؤنٹربننےکافائدہ ہوگا، لوگ لمبی لائن لگانے سے بچ جائیں گے، 14شہروں میں پاسپورٹ کاؤنٹربنائےجارہےہیں۔
