راولپنڈی(ڈیلی پوائنٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی صورت میں عمران خان کی رہائی ممکن نظر نہیں آرہی جو ایسا سمجھتے ہیں کہ خان باہر آنے والا وہ احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں.
یہ بھی پڑھیں
30اگست تک کچھ بڑا ہونے والاہے.
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی، پراسیکیوٹر نے کہا تھا میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کیا تھا جو مسترد ہوئی۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ غریب مر رہا مگر طاقت ور لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑ رہا.
شہباز شریف کو شرم آنی چاہیے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق بجٹ بنایا .دھاندلی سے بنی حکومت کبھی بھی عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی.