اسلام آباد (ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو سپریم کورٹ نے سائفرکیس میں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ سائفر کیس میں وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
کیس کی سمات قائم مقام چیف جسٹس طارق مسعود ،جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو رہا کر دیا جائے تو کیا مسئلہ ہے؟8 فروری کو الیکشن ہے مسئلہ عمران خان کا نہیں بلکہ عوام کا ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس دیا ہے جس میں عدالت دیکھی گی تحریک انصاف کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ہے۔
سائفر کیس میں عمران خان تقریبا 127 دنوں سے اڈایالہ جیل میں موجود ہیں۔