Imran khan ko Adalat ny ijazat dy di

عمران خان کو بچوں سے فون پر بات کروانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بچوں سے فون پر بات کروانے کی اجازت عدالت نے دیدی ہے. نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کیں اور حکم دیا کہ ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں جب کہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں