Imran khan mulk doshman ko spourt kr rhy

عمران خان ملک دشمن عناصر کو سپورٹ کر رہے ہیں عظمیٰ بخاری

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک دشمن عناصر کو سپورٹ کررہے ہیں جو نامناسب بات ہے. مسائل کے حل میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا، عوام کی سہولت کے لیے مریم نواز ہرممکن اقدامات کر رہی ہیں، قومی سلامتی کی کمیٹی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج سیاسی اورسیکیورٹی کے لحاظ سے اہم دن ہے، بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیھٹے تھے، بانی پی ٹی آئی شاید خود کو پاکستان سے اوپر سمجھتے ہیں، ایک جماعت ہے جن کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ اپوزیشن میں بائیکاٹ کرتے ہیں انھوں نے اپنی حکومت میں بھی بائیکاٹ کیا، ان کا ایجنڈا پاکستان کی سیکیورٹی نہیں ملک کوغیر مستحکم کرنا ہے، ان کا مقصد پاکستان کے خلاف کام کرنے والی فورسز کو سپورٹ کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، ہماری فورسز ملک کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں