Imran khan mulk ka bara masla

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہے گلوکار جواد احمد

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)گلوکار اور سیاست دان جواد احمد کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان ہے. عمران خان نے مجھے کئی بار آفر کی میری پارٹی جوائن کرلو مگر میں نے انکار کردیا .عمران خان نے جوقوم سے وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا.

فرخ شہباز وڑائچ کو انٹرویو دیتے ہوئے جواد احمد نے بتایا کہ میں بہت عرصے پہلے گلوکاری چھوڑ چکا ہوں مگر اب نوجوان نسل مجھے گانے پر مجبور کر رہی ہے اس لیے جلد ہی میرا نیا گانا عوام کو سننے کو ملے گا. گلوکار نے سیاست کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں بچپن سے ہی سیاست دان بننا چاہتاتھا مگر میرا سارا خاندان گلوکاری کرتا تھا تو میں نے بھی گانا شروع کر دیا.
ایک سوال کے جواب میں گلوکار نے بتایا کہ میں نے جو پارٹی بنائی ہے اس میں غریب لوگ موجود ہیں کئی بار اسٹیبلشمنٹ نے رابطہ کر کے کہا آفرز دی مگر میں نے انکار کردیا.جواد احمد نے دعویٰ کیا کہ اگر میری پارٹی جیت گئی تو میں کبھی بھی وزیر اعظم نہیں بنو گا.

اپنا تبصرہ لکھیں