لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ میں سیاست سے مکمل طور پر ریٹائر ہورہا ہوں اس لیے تحریک انصاف کی سینیٹر کی سیٹ سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں سابق وزیر خزانہ کو تنقید کا بھی سامنا رہا ۔ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں میں شوکت ترین نے غلط بیانی کی جس کا نتیجہ پاکستانی عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑا۔