Imran khan ny mozakraat khtm kr diye

عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے. چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا تھا لیکن اب تک حکومت نے 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دیا گیا اس لیے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا خواہش تھی حکومت کے ساتھ مذاکرات رہتے مگر افسوس ایسا نہیں ہوسکا.

اپنا تبصرہ لکھیں