Imran khan ny Sher Afzal Marwat ko party sy kiun nikala

عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے کیوں نکالا:سلمان اکرم نے وجوہات بتادیں

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) کچھ دن پہلے عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا تھا.پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کی وجوہات بتا دیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت کو میری وجہ سے نہیں نکالا گیا، ہمارا کوئی ذاتی یا نظریاتی اختلاف نہیں ہے، متعدد پارٹی رہنماوں نے ان کےخلاف شکایت کی تھی۔سلمان اکرم راجا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت نے بد زبانی کی اور پارٹی پالیسی کے برعکس بیانات دیے.
شیرافضل مروت نے سعودی حکومت، مذاکراتی عمل سےمتعلق بھی متنازع بیانات دیے، ایسی صورت میں بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا، شیرافضل مروت نے تنقید یا مناظرہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی سے کریں۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھاکہ شیر افضل کے راستے میں نہیں کھڑا ہوں، نہ ان کے ساتھ کوئی مقابلہ ہے، بانی پی ٹی آئی شیر افضل مروت کو واپس لانا چاہیں گے تو واپس لائیں گے، بانی پی ٹی آئی ان کو باہر رکھنا چاہیں گے تو باہر رکھیں گے.
میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق سوال پر سلمان اکرم راجا کا کہنا تھاکہ مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجہ یہ تھی کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں تھا، جو بانی پی ٹی آئی سے ایک ملاقات نہیں کرا سکے ان سے کیا مذاکرات کرتے، ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ کھلے ماحول میں ملاقات ہو، ہم نے 9 مئی اور 26 نومبر سے متعلق کمیشن کا مطالبہ تھا،ان کا کہنا تھا مذاکرات کے نام پر ہماری تضحیک کی گئی اور مذاق اڑایا گیا، وہاں جانا، نشستیں کرنا سب بے نتیجہ تھے اس لئے آگے نہیں بڑھے۔
عمران خان کے آرمی چیف کو خط کے حوالے سے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے صرف آرمی چیف کو خط نہیں لکھا وہ کھلا خط تھا، آرمی چیف کو مخاطب کیا گیا لیکن ساتھ ہی ہر شہری کو مخاطب کیا گیا، ظلم اور فسطائیت کو ختم کرنے کے لئے خط لکھا، جس جس کو خط پہنچنا تھا ان کو خط بالکل پہنچ گیا ہے، خط کو جنھیں پڑھنا چاہئے تھا انھوں نے پڑھ لیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں