نیودہلی(ڈیلی پوائنٹ)بھارت جلد انڈرواٹر ٹرین کا افتتاح کریں گا۔ یہ ٹرین بھارت کے شہر کلکتہ میں بنائی گئی ہے۔
بھارت کا یہ بہترین منصوبہ 2023 کے آخر میں مکمل ہونا تھا مگر کچھ وجوہات کی بنا پر اس کا افتتاح نہ کیا جاسکا مگر اب خبر ہے کہ بھارت چند ہی ماہ میں پانی کے اندر چلنے والی ٹرین کا افتتاح کرئے گی۔
یاد رہے بھارت کا ریلوے نظام پاکستان کے ریلوے نظام سے بہت ہی آگے ہے بھارت کی ریلوے بھارت کے خزانہ میں سالانہ اربوں روپے کا اضافہ کرتی ہے۔جبکہ پاکستان کی ریلو ے کو سالانہ 25 سے 30 ارب کا خسارہ برداشت کرنا پڑتا ہے۔