India ka mosafir taira tabah

انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ ،242افراد کی ہلاکت

احمد آباد(ڈیلی پوائنٹ)ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں تمام مسافروں کی ہلاکت کی خبریں موصول ہو رہی ہیں. یہ افسوسناک واقعہ احمد آباد میں پیش آیا.طیارے میں 242 افراد سفر کر رہے تھے .طیارے کی منزل لندن تھی.
ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ ا ہی تھا کہ طیارے میں ٹیکنیکل خرابی پیدا ہوئی اور جہاز اڑان بھرنے کے چند سیکنڈ بعد ہی شہری آبادی پر جاگرا۔ طیارے میں 169 بھارتی ،53برطانوی ،7پرتگالی شہری سفر کر رہے تھے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز 11سال پرانا تھا. جہاز گرنے کی وجوہات تلاش کی جارہی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں