India ky sath kal hmara final tha ur hm haar gye

بھارت کے سساتھ ہمارا تو کل فائنل میچ تھا اور ہم ہار گئے شیخ رشید

راولپنڈی(ڈیلی پوائنٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارا تو کل فائنل تھا مگر افسوس ہم ہار گئے. اسلام آباد میں نیو کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہر صبح ملک میں بری خبر آتی ہے یہ بھی بری خبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ 500 آدمیوں کو جھوٹے کیسز میں اڈیالہ جیل میں رکھا ہوا ہے، غریب کو اڈیالہ جانے کے لیے 2000 روپے درکار ہوتے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس عید پر بے گناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، حکومت کو نوٹس لینا چاہیے، جب تک بے گناہ جیلوں سے نہیں نکالے جائیں گے عزت کے خواہش مندوں کو عزت نہیں ملے گی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف اب میری طرح سائیڈ پر ہی رہیں، وہ دن گئے جب خلیل خان فاختہ اڑایا کرتے تھے، 2 مہینے سیاسی طور پر اہم ہیں، فیصلے کرنا ہوں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ میں نے سیاست سے کنارہ نہیں کیا، 2 مہینے تک سائیڈ پر ہوں، حکومت کو یو اے ای، سعودی عرب اور چین سے پیسے نہیں ملے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ 2 ماہ میں چور لٹیروں کی سیاست کا فیصلہ ہو گا، اس بار عید کے بعد قربانی ہو گی، کھال سمیت ہو گی، قصائی کا انتظام ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں