لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کے معروف ڈرامہ لکھاری خلیل الرحمٰن قمرنے بھارت میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. حال ہی میں لکھاری نے نجی یوٹیوب چیل کی پوڈ اسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے ہنی ٹریپ کے واقعے پر کھل کر بات کی اور ساتھ ہی کہا کہ اب میں بھارت میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی عزت نہیں کرتے، یہاں ہیروز کو مجرم بنانے کا رجحان ہے۔مجھے یاد ہے کہ جب میں بھارت جاتا تھا، وہاں کے لوگ میری اتنی عزت کرتے تھے، بعض تو اپنے والدین سے بڑھ کر عزت کرتے تھے، ان کے اداکار میری اتنی عزت کرتے تھے کہ اکثر مجھ سے فون پر بات کرتے ہوئے رونا شروع کر دیتے تھے لیکن پاکستانی شائقین کا اپنے ساتھ رویہ دیکھ کر مجھے تکلیف ہو رہی ہے۔
