Indian adakara hadsy ka shikar

بھارت کی معروف اداکارہ خطرناک حادثے کا شکار

ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)بھارت کی معروف اداکارہ خطرناک حادثے کا شکار ہو گئی ہے. حادثہ شوٹنگ سے واپسی پر تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا. بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں پوسار میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کو بھارتی اداکارہ کی کار نے کچل دیا۔
ممبئی پولیس کے مطابق کاندیولی میں مراٹھی فلموں کی مشہور اداکارہ کی کار کی زد میں آکر ایک مزدور ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جبکہ شوٹنگ سے واپسی آنے والی اداکارہ اور کار ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئیں۔
مراٹھی فلموں کی اداکارہ ارمیلا کوٹھاری جمعہ کی رات شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی تھیں جب ان کے ڈرائیور سے کار بے قابو ہوکر پوسار میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو پروجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں پر چڑھ گئی۔پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بے قابو کار نے دو مزدوروں کو ٹکر ماری تھی جس میں سے ایک مزدور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں