ممبئی(ڈیلی پوائنٹ)بھارت کے معروف کرکٹر نے شوبز میں قدم رکھ دیا ہے. بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی ماڈلنگ کے بعد اب اداکاری کے میدان میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لیجنڈری کھلاڑی نے اس سے قبل متعدد اشتہاری شوٹ کے لیے ماڈلنگ اور ’داداگیری‘ نامی گیم شو کی میزبانی کی ہے۔اب ماضی کے کھلاڑی اداکاری کے میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔
