International market main oil price kam

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی

(ڈیلی پوائنٹ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گئی ہے. خبر کے مطابق تیل کی قیمت میں 7فیصد تک کمی ہوئی ہے. برطانوی خام تیل برینٹ آئل 70 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 66 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔
گیس کی قیمت 2 فیصد اضافے سے 4 ڈالر 14 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے 100 سے زائد ممالک پر بھاری ٹیرف عائدکرنےکے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں متاثر ہوئیں۔یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں بجلی 7روپے 41پیسے کم کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں