Iqrar ul hassan ky ghr namalom afrad ki firing

اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب کے دارالحکومت میں واقع ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اینکر پرسن اقرار الحسن کے گھر پر نامعلوم افراد نے چند منٹوں کے دوران وقفے وقفے سے دو بار ہوئی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے تصدیق کی کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔اقرار الحسن نے بتایا کہ دو روز قبل بھی گھر کے باہر فائرنگ ہوئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروادی ہے۔
پولیس کے مطابق اقرار الحسن کے گھر کے باہر سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد لی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں