Iran ny America ko bari dhmki dy di

دھمکی قابل قبول نہیں ایران یورینیئم کی افزودگی جاری رکھے گا ایرانی وزیر خارجہ

(ڈیلی پوائنٹ)ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کو کہہ دیا ہے کہ دھمکی قابل قبول نہیں ایران کسی صورت یورینیئم کی افزودگی نہیں روکے گا . ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضع طور پر کہا ہے کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو یورینیئم کی افزودگی جاری رہے گی.
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا چاہتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے تو معاہدہ ممکن ہے، ہم اس مقصد کے لیے سنجیدہ بات چیت پر تیار ہیں۔امریکا ایران جوہری معاہدے سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونے کی یقین دہانی چاہتا ہے، اس یقین دہانی کا ایک معاہدہ دسترس میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے حل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں.یاد رہے کہ ایران امریکہ مذاکرات ہو رہے ہیں مگر مذاکرات کے باوجود بھی امریکہ نے ایران پر پابندیاں عائد کر دی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں