آئر لینڈ کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ ) آئر لینڈ کے نئے وزیر اعظم نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئر لینڈ کے نئے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے فلسطین کو تسلیم کیے جانے کا اعلان گیلوے کی ایک تقریب کے دوران کیا۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئرش عوام آپ کے اقدامات سے بیزار ہو چکے ہیں۔
سائمن ہیرس نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ میں جنگ بندی کریں اور امداد جانے دیں۔ ہمیں اسرائیل اور فلسطین دو الگ الگ ریاستوں کی ضرورت ہے، آئر لینڈ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں