اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی شہریوں کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے حکومت نے آئی ایس آئی کو فون سننے اور کال ٹریس کرنے کی اجازت دے دی ہے. وفاقی حکومت نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے.
اب آئی ایس آئی کا کوئی بھی نامزد افسر کال ٹریس کر سکتا ہے. آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال کے ساتھ ساتھ میسجز میں مداخلت یا ٹریس کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔سمری کے مطابق فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
کابینہ نے نامزدگی کا اختیار پا کستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔