Jamat e Islami ka ahtjaj krny ka faisla

جماعت اسلامی کا ایک بار پھر احتجاج کرنے کا فیصلہ

(ڈیلی پوائنٹ) جماعت اسلامی کاایک بار پھر بجلی کے بلوں میں کمی نہ کرنے کی وجہ سے احتجاج کرنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے. جماعت اسلامی نے 17 جنوری کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے. منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 17 جنوری کو بجلی کے بل کم نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کرے گی۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکمران یہ نہیں بتاتے کہ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی۔امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں