(ڈیلی پوائنٹ)جمائما گولڈ سمتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف فلم پروڈیوسر جنوبی افریقہ میں ہائیکنگ کے دوران پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئی ہیں۔
جمائما جنوبی افریقہ کے علاقے کیپ ٹاؤن کے ایک پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئیں جہاں وہ نئے سال کے آغاز پر اپنے دوستوں کے ہمراہ ہائیکنگ کررہی تھیں۔ اس حادثے کے بعد جمائما کے پاؤں اور ٹخنوں پر چوٹیں آئیں۔
حادثے کے بعد جمائما کو ہسپتال لے جایا گیا اور علاج معالجے کے بعد اب وہ آرام کررہی ہیں۔انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں تصویروں میں انہیں زخمی پاؤں پر حفاظتی بوٹ چڑھائے وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔اس سے قبل جمائما 2022 میں لندن میں اسکئینگ کرتے ہوئے زخمی ہوئی تھیں۔یہ بھی یاد رہے کہ جمائمہ کے حوالے سےکو ئی بھی خبر پاکستان میں خوب وائرل ہوتی ہے.
