کراچی(ڈیلی پوائنٹ)پاک بھارت جنگ بندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی آگئی ہے. انڈیکس میں 10 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے. اسٹاک ایکسچینج میں یہ تیزی صرف پاک بھارت کشیدگی کے کم ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کی صورت میں بھی ہوئی. آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 9929 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس کو 117104 پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
کاروبار کے دوران پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 10 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیا۔آج ایک ہی دن میں اسٹاک مارکیٹ کے حجم میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
