اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کی برطرفی سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں براہ راست سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت بھی لارجر بینچ میں شامل ہیں۔
شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان نے روسٹرم پر آکر کہا کہ کیس میں بینچ تبدیل ہوگیا ہےاس سے پہلےجسٹس عمر عطا بندیال بینچ میں تھےجسٹس سردار طارق اور جسٹس اعجازالاحسن بھی بینچ میں تھےمگر مجھے اس بینچ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ شوکت عزیز کے وکیل حامد خان اپنے دلائل دیں دے رہے ہیں۔