Kai shahro mein mobile service motal kr di gai

کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی

سندھ (ڈیلی پوائنٹ)سندھ کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے. کراچی شہر میں تو رات سے موبائل سروس بند ہیں. سندھ حکومت نے آج شہدا کربلا کے چہلم پر کراچی، حیدرآباد،لاڑکانہ، سکھراورخیرپور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا تھا.
سندھ کے علاوہ ملک بھر کے حساس علاقوں میں بھی موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان ہے۔چہلم کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں اور جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔
شہر میں نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناظم آباد ،لیاقت آباد، تین ہٹی، پی آئی بی، ایم اے جناح روڈ، صدر، لائنز ایریا، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں رات سے ہی موبائل سروس بند ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں