Kawatin ko lebas per sharmanda krna band karen

خواتین کو لباس پر شرمندہ کرنا بند کریں :اداکارہ منشا پاشا کا ٹرولر کو جواب

(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی اداکارہ منشا پاشا کےیشما گل کی بہن کی شادی میں پہنے ہوئے لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، ایک صارف نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئےلکھا، تم لوگوں نے ننگا ہونا کیوں اختیار کر لیا ہے؟ بھارت کی اندھی تقلید کر رہے ہو۔منشا نے جواب میں لکھا،بھارت کو ہر معاملے میں گھسیٹنا کیوں ضروری ہے؟ اگر آپ کو لباس پسند نہیں تو ٹھیک ہے، لیکن ایسا ظاہر نہ کریں جیسے آپ کو کوئی احساس کمتری ہے۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی اس معاملے پر بات کی اور لکھا، تاریخ اور ثقافت کو سیلیکٹ کر کے سفید دھونا اور آج کی خواتین کو شرمندہ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔منشا نے پرانی پاکستانی فلموں کے مشہور مناظر کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے، جن میں اداکارائیں بغیر آستین کےروایتی لباس، مگر نیم کھلے لباس یا چائے خانوں میں سگریٹ پیتے ہوئے دکھائی گئیں.اداکارہ نے کہا کہ یہ لباس آج کے فیشن سے مختلف نہیں اور پاکستانی ثقافت میں پہلے سے موجود ہیں۔
منشا کا کہنا تھا کہ آج کی خواتین کو ان کے لباس پر شرمندہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں جب کہ یہ لباس ماضی کی اداکاراؤں کے انداز سے متاثر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں