ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ای چلان آگیا

خبردار! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ای چلان آگیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )خبردار ہوشیار لاہوریوں کے لیے بڑی خبرآج سے شہر بھر میں دوبارہ ای چالان سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سیف سٹی اور لاہور ٹریفک پولیس مل کر مشترکہ کارروائی کریں گیں۔
ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کر سکے گا۔لاہور ٹریفک پولیس نے اپنی ای چالان نادہندہ ٹیموں کو متحرک کردیا ہے۔
ٹریفک سگنل، لین لائن، سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر ای چالان کیا جائے گا۔مقررہ حد رفتار سے تجاوز کرنے پر بھی ای چالان گھر بجھوایا جائے گا۔
ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔
اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی سیف سٹی کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا۔ ای چالاننگ سسٹم فعال ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔ منعظم ٹریفک اور حادثات میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئے گی۔ یاد رہے اس سے پہلے ہائی کورٹ میں اس کی سماعت ہوئی تھی کچھ عرصے کے لیے ای چالان پر باندی عائد کر دی گئی تھی جو آج سے مکمل لاگو کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں