لاہور(ڈیلی پوائنٹ)ماڈل اداکارہ اور جیو نیوز کے پروگرام خبرناک سے شہرت پانے والی زینب پر گذشتہ شب 2نا معلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا.مفامی افراد کے مطابق دو نامعلوم افراد نے اچانک ماڈل پر حملہ کر دیا اور 6گولیاں ماری جس کے نتیجے میں اداکارہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور جہاں ان کا علاج جاری ہے.
زینب جمیل نے ہوش میں آنے کے بعد بیان دیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ اُنہیں کچھ عرصے سے فون پر قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور اُن کے سیلون پر بھی دھمکی آمیز خط بھیجا گیا تھا۔دوسری جانب پولیس نے زینب جمیل کے ماموں کی مدعیت میں دو نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ زینب کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے اُن کے شوہر بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ گزشتہ دو سال سے دونوں کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں۔
اس واقعے کے حوالے سے پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہے، ہم بہت جلد ملزمان کا سراغ لگا لیں گے۔یہ بھی یاد رہے کہ ماڈل زینب نے اسلام کی خاطر 2020میں شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی تھی.