لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کا پہلا خواجہ سرا ہاؤس کھل گیا جہاںرہائش ،کھانا اور کپڑے بلکل مفت دیے جاتے ہیں. خواجہ سرا کی سربراہ کا کہنا ہے کہ میں نہیں چاہتی کہ خواجہ سرا ڈانس کریں یا جسم فروشی کریںیا کسی سے بھیک مانگے.
خواجہ سرا سونیا نے بتایا کہ ہم ٹک ٹاکر بن جائیں کروڑوں بھی کما لیں مگر معاشرے میں عزت نہیں کما سکتے اس لیے میں اپنی کمیونٹی کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں. سونیا نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا خواجہ سرا ہاؤس خود بنایا ہے کسی نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا . لوگ جسم فروشی کے لیے بلاتے ہیں لیکن اچھے کاموں کے لیے فنڈ نہیں دیتے.
ایک سوال کے جواب میں خواجہ سرا سونیا نے کہا کہ خواجہ سرا ہاؤس میں ابھی 10 خواجہ سرا ہیں جن کو کھانا ،رہائش اور کپڑے بلکل مفت ملتے ہیں گورمنٹ سے التجا ہے کہ ہماری کمیونٹی کے لیے بھی کچھ کریں.
