Khawaja sara ka police ky bahair ayhtjaj

خواجہ سرا آپے سے باہر پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج

پشاور(ڈیلی پوائنٹ)پشاور میں خواجہ سرا غصے میں آگئے اور پولیس اسٹیشن پہنچ کر احتجاج کرنے لگے.جیونیوز کی خبر کے مطابق پشاور کے تھانے پشتخرہ کے باہر خواجہ سراؤں نے پولیس کے خلاف اپنا احتجاج کیا۔
خواجہ سراؤں نے احتجاج کرتے ہوئے محفل موسیقی کے دوران پولیس کی جانب سے فائرنگ کا الزام لگایا اور پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔پولیس کا مؤقف تھا کہ محفل موسیقی میں ہوائی فائرنگ اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس کارروائی پر خواجہ سرا مشتعل ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کرانے پر خواجہ سراؤں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں