(ڈیلی پوائنٹ)شوبز میں بطور چائلڈ اسٹار قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے لیجنڈ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جنت زبیر اپنی دلچسپ اور متاثر کن پوسٹس، ذاتی تجربات، اور مداحوں کے ساتھ مستقل رابطے کے باعث انسٹاگرام پر بےپناہ مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔یہی وجہ ہے،دنیا بھر میں شہرت رکھنےوالےبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا کی دنیا میں ٹی وی کی اداکارہ جنت زبیر رحمانی سے ہار گئے۔
انسٹاگرام پر جنت زبیر کے فالوورز کی تعداد 49.7 ملین ہو گئی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 47.7 ملین ہے۔واضح رہے کہ جنت زبیر نے ڈرامہ سیریل ’پھلوا‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا بعد ازاں انہوں نے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کی۔ ان کی دلکش شخصیت نے انہیں سوشل میڈیا پر ایک نمایاں مقام دیا ہے اور اب وہ اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔