(ڈیلی پوائنٹ)میں تو کسی امیر مگر بے وفاشخص سے شادی کروں گی اداکارہ کومل میر کے بیان نے سب کو حیران کر دیا ہے. ایک نجی پروگرام میں اداکارہ نے شرکت کی ان سے میزبان نے سوال کیا کہ ایک طرف غریب مگر وفادار مرد ہو اور دوسری جانب بے وفا مگر امیر آدمی ہو آپ کس سے شادی کرنا چاہے گی .
اداکارہ کومل میر نے کہا کہ آج کے دور میں کوئی بھی وفادار نہیںہوتا اس لیے میں تو امیر مگر بے وفا مرد سے شادی کرنا پسند کروں گی. اداکارہ کومل میر کے اس بیان کے بعد لوگوںنے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے. کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کومل نے ایمانداری سے جواب دیا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔
