(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی فلم، ٹی وی انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ و ماڈل ملائیکہ ریاض نے کہا ہے کہ وہ کسی غریب لڑکے سے شادی نہیں کریں گی، اُن کا ہمسفر اُن کے جتنا ہی امیر ہونا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں قسم کھا کر کہہ سکتی ہوں کہ میرا کسی سے کوئی افئیر نہیں ہے.شارٹ فلم ’یاریاں‘ میں اداکار زہاب خان کے مدِ مقابل نظر آنے والی اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں شرکت کی۔
اداکارہ کا شو کے دوران بتانا تھا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پائیں جس کا اُنہیں بے حد افسوس ہے۔ملائیکہ نے بتایا کہ اُنہیں ماڈلنگ کے شعبے میں کام کرنے کا کچھ خاص مزہ نہیں آ رہا تھا، انہوں نے سوچا کچھ دلچسپ کرنا چاہیے اسی لیے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا ہمسفر وہ ہو جو مجھے سپورٹ کریں میرا ساتھ دیں .