اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )بے داغ اور چمکدار جلد سبھی خواتین کی خواہش ہے، اب پارلر کے بجائے گھر پر ہی خود کو وقت دیں
فی زمانہ ہرایک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی جلد کو بے داغ، چمکدار اور صاف ستھرا رکھے لیکن اس خواہش کی تکمیل کے لیے وقت اور پیسے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بچوں جیسی نرم وملائم جلد کے لیے، آپ کو بیوٹی پارلرز کی خدمات لینی پڑتی ہیں اور یہ کام خاصا وقت طلب بھی ہوتا ہے۔
خواتین کے لیے بیوٹی پارلر یا اسپا جانے کے لیے وقت نکالنا ایک الگ مسئلہ ہے کیونکہ گھریلو امور کے ساتھ ساتھ بچے سنبھالنا بھی ان کی ذمہ داری ہوتی ہے اور اگر وہ خاتون خانہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملازمت پیشہ بھی ہوں تو پھر فراغت کے لمحات خواب خیال ہی سمجھیں۔
لیکن دور جدید ہے تو مسئلوں کے ساتھ ان کے حل بھی دستیاب ہیں، کچھ تجاویز پارلر نہ جاسکنے والی یا کبھی کبھار کبھار جانے والی خواتین کو باآسانی خوبصورت جلد تک آسان رسائی فراہم کرسکتی ہیں.
بات ہو خوبصورتی کی تو ’کورین بیوٹی‘ کیسے نظر انداز کی جاسکتی ہیں۔ یہاں انہی کے کچھ راز بتائے گئے ہیں جن کی مدد سے آپ بے داغ چہرہ حاصل کرسکتے ہیں۔
چہرے کی صفائی سب سے پہلے آتی ہے اور یہ صفائی آپ کے چہرے پر چمک واپس لانے میں بھی مدد کرتی ہے۔
نہانے کے فورا بعد ایک نیم گرم گیلے کپڑے سے جلد کا نرمی سے مساج نمی واپس لانے میں میں مدد کرتا ہے۔
اسکرب چہرے سے مردہ جلد کو ہٹانے میں مدد کرتا ہے۔ لہذا یہ ایک ٹوٹکا ہے کہ ایکسفولیٹیشن کے فورا بعد جلد کو اسکرب کرنے سے بچنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ آپ کی جلد کو سخت کرسکتا ہے۔
بے داغ جلد کے لیے بہترین طریقوں میں سے ایک چہرے کی ورزش ہے ، یہ خون کی گردش کی بہتری میں مدد کرتا ہے۔ ورزش کے دوران پسینہ خارج ہونے سے جلد نرم اور ہموار ہوجاتی ہے۔
اپنے چہرے پر سیرم رگڑنے کے بجائے اسے کاٹن بال کے ساتھ چہرے پ استعمال کرنا چاہئے جو داغ دھبے ختم کرنے اور صاف جلد کے حصول میں مددگار ہوگا۔
اگر آپ مہینے میں ایک بار ٹی فیشل لے رہے ہیں تو یہ بھی چہرے کی صفائی میں مددگار ہےکیونکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے جو آپ کے چہرے کو تروتازہ رکھتا ہے۔
ایس پی ایف اور سن اسکرین کو اپنے معمولات میں ضرور شامل کریں کیونکہ براہ راست دھوپ جلد کی رنگت کو جلادیتی ہے ۔ سن بلاک نہ لگانے سے دھول اور آلودہ ذرات آسانی سے جلد میں جذب ہو کر خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔