پشاور(ڈیلی پوائنٹ)خیبرپختونخوا میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے. کے پی کے 3اضلاع میں کرفیو نافذ کیا جائے گا. جنوبی وزیرستان میں 17 مارچ سے غیر معینہ مدت کے لیے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹانک نے اس سلسلے میں اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق زالئی گیٹ سے نیو کیڈٹ کالج وانا، تنائی، سرواکئی، جندولہ، اور کور قلعہ تک راستوں کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ حمد وام سے کوٹکئی اور بی بی رغزئی سے جندولہ تک کے راستے بھی بند رہیں گے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسافر حضرات ان راستوں سے سفر نہ کریں بلکہ متبادل رستہ اختیار کریں.
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق زلائی سے کیڈٹ کالج وانا روڈ اور تنائی سے سرواکئی و جندولہ روڈ پر بھی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔کرفیو کا مقصد سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت کو یقینی بنانا اور علاقے میں ممکنہ خطرات کو کم کرنا ہے۔

